ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں اورگاڑیوں کے مالکان کو دھوکہ دینے والی4رکنی ٹولی گرفتار

منگلورو میں جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں اورگاڑیوں کے مالکان کو دھوکہ دینے والی4رکنی ٹولی گرفتار

Sun, 25 Aug 2019 19:37:23    S.O. News Service

منگلورو25/اگست (ایس او نیوز) منگلورو سٹی نارتھ کے اسپیشل کرائم ویجیلنس اسکواڈ اور اکنامک اینڈ نارکوٹک کرائم سے وابستہ پولیس افسران نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں اور موٹر گاڑیوں کے مالکان کو لوٹنے والی چار رکنی ٹولی کو گرفتا ر کرلیا ہے۔

گرفتار کیے گئے ملزمین کے نام گووردھن(34سال)، محمد انوار عرف بھسما انور(44سال)، نوشاد عرف نوشاد حسین (36سال) اور عمر فاروق عرف  آر ٹی اور عمر (51سال) بتائے جاتے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اے سی پی نارتھ سب دیویزن سرینواس آر گوڈا کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ جعلسازوں کی اس ٹولی کے اراکین موٹر گاڑیوں کے مالکان کے علم میں لائے بغیر ان کی گاڑیوں کے نقلی دستاویزات تیار کرتی ہے اور ان دستاویزات کی بنیاد پراصل گاڑی مالکان کے نام پرمختلف بینکوں سے قرضے لیتی ہے۔ اورپھر بعد میں قرضے کی رقم اپنے کھاتوں میں منتقل کروالیتی ہے۔اس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیاگیا اور پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان لوگوں نے موٹر گاڑی مالکان اور بینکوں کو 45لاکھ روپوں کا دھوکا دیا ہے۔پولیس نے کیس رجسٹر کرنے کے بعد اس تعلق سے مزید چھان بین شروع کردی ہے۔


Share: